اسلام آباد(آن لائن) ملک میں 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 5 روپے مہنگا ہوگیا۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 950 روپے سے بڑھ کر 955 روپیکاہوگیا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مرغی کاگوشت 5روپے فی کلومہنگا ہوا، مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 225 روپیسے بڑھ کر230 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ رواں ہفتے دال چنا تین روپے فی کلو
مہنگی ہو گئی، ایک ہفتے کے دوران 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے ٹماٹر 2 روپے، پیاز ایک روپیہ، گڑ 20 پیسے فی کلو سستا ہوا۔جبکہ لاہور میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت6روپے کمی سے320روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت4روپے کمی سے221روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے153روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔