اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے رواں مالی سال 8 ماہ کا ریونیو ہدف حاصل کر لیا۔وزارت خزانہ نے مالی سال کی پہلی ششماہی جائزہ رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق جولائی سے جنوری تک مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پہلی ششماہی میں بجٹ خسارہ بڑھا ہے ،ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔رپورٹ کے مطابق گندم کا پیداواری ہدف حاصل کر لیا گیا ہے ،کپاس کی پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے۔وزارت خزانہ کی جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ محاصل کی مد میں 2900 ارب روپے حاصل کیے گئے ہیں۔