ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر گزشتہ 2 روز سے چینی غائب شہری اوپن مارکیٹ سے 30 سے 35 روپے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور

27  فروری‬‮  2021

اسلام آباد(این این آئی)ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر گزشتہ 2 روز سے چینی غائب ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک سے پہلے ہی ملک میں چینی کی قلت شدید ہوگئی ہے، اور ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قلت

کے باعث گزشتہ 2 روز سے چینی غائب ہے، اور شہری اوپن مارکیٹ سے 30 سے 35 روپے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو مقرر کررکھی ہے۔ ذرائع یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر گزشتہ 2 روز سے چینی کی قلت ہے، یوٹیلٹی اسٹورز حکام کو آئندہ 7 روز تک چینی نہ ہونے کا بتایا گیا ۔دوسری جانب ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز عمر لودھی کاکہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورزپر چینی رعایتی نرخوں پر دستیاب ہوتی ہے اس لیے خریداروں کی زیادتی کے باعث چند اسٹورز پر کمی ہو جاتی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن عوام کو سہولت دینے کیلئے ہر ممکن کام کر رہی ہے، اور پیر کے روز تک چینی اسٹورز پر پہنچ جائے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…