لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے پراپرٹی ٹیکس کے نادہندگان سے نمٹنے کے لئے قانونی میں ترمیم کرتے ہوئے نیا قانون منظور کرلیا ہے جس کے تحت محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کو قانونی کی سیکشن 16کے تحت اختیارات دئیے گئے ہیں کہ وہ پراپرٹی ٹیکس
نادہندگان کی جائیدادیں سیل اور ڈی سیل کرسکیں گے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن پنجاب نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان سے متعلق قانون میں ترمیم کی سمری تیار کر کے کابینہ کمیٹی کو بھیج رکھی تھی۔ پنجاب حکومت نے پراپرٹی ٹیکس کے بالخصوص صنعتی اور کمرشل نادہندگان سے ٹیکس وصول کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔ جس کی زد میں مختلف عدالتوں سے حکم امتناعی حاصل کرنے والے ٹیکس نادہندگان بھی ٹیکس ادا کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔