لاہور(این این آئی) چیئرمین عرفان کھوکھر نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیدیا۔ایل پی جی ڈیلرز کی گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، وفاقی وصوبائی وزرا سے ملاقاتیں، بھاگ دوڑ سب رائیگاں گئیں، کیبنٹ کمیٹی آف انرجی نے زمینی راستے سے ایل پی جی کی درآمد پر لیوی ٹیکس کا نفاذ کردیا، حکومت ایل پی جی کی درآمد پر
4669 روپے فی ٹن لیوی ٹیکس وصول کرے گی،کیبنٹ کمیٹی آف انرجی نے لیوی ٹیکس کے نفاذ کی منظوری دیدی ہے۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا کہ لیوی ٹیکس کے نفاذ سے ایل پی جی 7 سے 10 روپے مہنگی ہونے کا امکان ہے، ایل پی جی مہنگی ہونے کا سہرا حکومت کے سرپر ہوگا اور اسکا خمیازہ عوام بھگتے گی۔