بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رمضان کی آمد سے قبل چینی مافیاپھر سرگرم قیمت میں ہوشربا اضافہ

datetime 24  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)تمام ترحکومتی اقدامات کے باوجودچینی کی قیمتوں میں اضافے کو روکا نہیں جاسکا ہے۔تفصیلات کے مطابق رمضان کی آمد سے قبل ایک بار پھر چینی مافیا سرگرم ہوگیا ہے اور انہوں نے چینی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے، ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادو شمار بھی ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا اعتراف کررہے ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک کے بڑے شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت میں 4 سے 5روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا، کراچی میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فی کلو چینی کی قیمت 5روپے اضافے کے ساتھ 100روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے جبکہ لاہور میں ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمتوں پر 4 روپے فی کلو کا اضافہ دیکھا گیا۔دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورز ذرائع نے بتایا کہ اس وقت بھی یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 68 فی کلو کے حساب سے صارفین کو دی جارہی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کے پاس وافر مقدار میں چینی کا ذخیرہ موجود ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی کمی سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ذرائع نے بتایاکہ چینی کی ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لئے ایک شخص کو ایک وقت میں صرف چار کلو چینی خریدنیکی اجازت ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ مارکیٹ قیمتوں میں فرق سے ذخیرہ اندوزی کا خطرہ ہوتا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے دی گئی اشیا پر سبسڈی دینے کا عمل جاری ہے، کچھ اشیا ء ایسی بھی ہیں جن پر سبسڈی نہیں ہے اور وہ اپنی قیمتوں میں فروخت کی جارہی ہیں،یوٹیلیٹی اسٹورزذرائع نے تصدیق کی کہ حکومت کی جانب سے گھی اور خوردنی تیل پر سسبڈی ختم ہونے سے خوردنی تیل کی قیمتیں 200 فی کلو تک جاپہنچی ہیںجبکہ بیس کلو آٹے کے تھیلے پر 170 روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…