اسلام آباد(آن لائن)نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے چھ ماہ میں ٹول ٹیکس سے21ارب روپے کما لئے ہیں جبکہ پورے سال کا ٹارگٹ39ارب روپے ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق این ایچ اے سکالر نے سال کے پہلے چھ ماہ میں ٹول ٹیکس سے21ارب 61کروڑ روپے کا ریونیو حاصل کیا ہے جبکہ پورے سال کا ٹارگٹ صرف39ارب روپے ہے جبکہ وژن سٹیشن سے35کروڑ روپے کا ریونیو حاصل کیا گیا ہے جبکہ
ٹارگٹ90کروڑ روپے ہے۔دستاویزات کے مطابق پولیس جرمانوں سے اب تک2ارب46 کروڑ روپے کا ریونیو اکٹھا کیا گیا ہے جبکہ ٹارگٹ 5ارب 50کروڑ روپے رکھا گیا ہے۔این ایچ اے کے شاہراہوں کے اردگرد تجارتی مقاصد کے لئے دی گئی زمین کے کرایہ سے1ارب29کروڑ روپے کار یونیو حاصل کیا ہے جبکہ ٹارگٹ2ارب روپے کا ہے جبکہ1ارب سے زائد دیگر آمدن کے ذرائع سے حاصل کیا گیا ہے