جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

گندم کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کسان دشمنی قرار

datetime 14  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سندھ حکومت نے پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 1800 سو مقرر کرنے والے فیصلے کو کسان دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا یہ فیصلہ کاشتکاروں کے ساتھ مذاق ہے۔صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہا کہ

پنجاب سب سے زیادہ گندم پیدا کرنے والا صوبہ ہے،پنجاب نے گندم کی قیمت 2 ہزار روپے مقرر نہ کی تو ایک مرتبہ پھر گندم بحران پیدا ہوگا۔اسماعیل راہو نے کہا کہ ملک میں آٹے کی قیمتیں مزید بڑھ جائینگی, سندھ پہلے ہی دو ہزار روپے قیمت کرنے کی وفاق کو سفارش کرچکا ہے، دونوں زیادہ گندم اگانے والیصوبوں میں 200 سو روپیے کا فرق بہت زیادہ ہے، پنجاب حکومت کا یہ فیصلہ گندم کی قیمت میں ایک عدم توازن پیدہ کریگا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ کو بھی مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ خریداری قیمت کم رکھے,بزدار صاحب کسی اور کی نہیں تو اپنی ہی اسمبلی کی سن لو، پنجاب اسمبلی بھی گندم کی قیمت دو ہزار رکھنے کی متفقہ قرارداد پاس کر چکی ہے.انہوں نے کہا کہ گندم کی پیداواری لاگت بہت زیادہ ہو چکی ہے، پچھلے ڈھائی برس میں زرعی پیداواری لاگت میں تین گنا اضافہ ہو چکاہے،کسان اور کاشتکار بہت بڑے معاشی بحران کا شکار ہیں۔ اسماعیل راہو نے کہا کہ نیازی صاحب کسانوں سے لوٹ مار کرکے گندم اور آٹا مافیاز کو فائدہ پہنچا رہا ہے،عمران خان کی حکومت آنے کے بعد ملکی زراعت کو بہت نقصان پہنچا ہے.‎



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…