جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں برطانوی امداد کے غلط استعمال کا معاملہ، انٹرنیشنل کمیٹی نے دوبارہ تحقیقات کا آغاز کردیا

datetime 12  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانوی پارلیمنٹ کی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی نے پاکستان میں ترقیاتی کاموں کیلئے برطانوی امداد کے خرچ کی دوبارہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔کمیٹی امداد سے پاکستان میں منصوبوں کی افادیت، کارکردگی اور سٹریٹجک فوکس کا جائزہ لے گی،

تحقیقات کرنیوالی سلیکٹ کمیٹی میں مختلف جماعتوں کے ارکان شامل ہوں گے۔برطانوی اخبار میں پاکستان کی امداد سے متعلق مضمون کے بعد برطانوی امداد توجہ کا مرکز بن گئی تھی، 2019 میں برطانوی اخبار میں شائع مضمون میں الزام لگایا گیا تھا کہ امدادی رقم شہباز شریف اور ان کی فیملی نے چوری کی۔شہباز شریف نے مضمون کو بے بنیاد قرار دے کر اخبار کے خلاف مقدمہ کر رکھا ہے۔گزشتہ 5 برس میں پاکستان ڈیفڈ سے امدادی رقم وصول کرنیوالے ممالک میں سرفہرست رہا اور 20-2019 ء میں ڈیفڈ نے پاکستان کو 302 ملین پاؤنڈ کی امداد دی۔پاکستان کو 19-2018 میں ملنے والی امدادی رقم کا 53 فیصد تعلیم اور صحت پر خرچ ہوئے جبکہ 29 فیصد پاکستان کی معاشی ترقی اور 10 فیصد گورنس اور سیکیورٹی پر خرچ ہوئے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…