پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

’’قومی شاہراہ پر الیکٹرک کاریں لانے والا ٹریلر الٹ گیا‘‘ کوریا سے پاکستان آنیوالی تمام الیکٹرک کاریں تباہ ہو گئیں

datetime 12  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواب شاہ( آن لائن )کوریا سے پاکستان آنے والی الیکٹرک گاڑیوں سے لدا ٹرالر الٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواب شاہ پر دولت پور کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر الٹ گیا جس میں الیکٹرک کاریں لوڈ تھیں۔ دینو مشین اسٹاپ پر کراچی سیلاہور جانے والا ٹرالر تیز رفتاری کے

باعث الٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹرالر میں لوڈ ایک درجن سے زائد الیکٹرک گاڑیاں تباہ ہوگئیں البتہ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔حادثے کے بعد گاڑیاں الٹ کر سڑک پر جا گریں جس کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔حادثے کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس اور امدادی ٹیموں کے ساتھ ساتھ مقامی افراد نے گاڑیوں کو سڑک سے ہٹا کر سڑک کو ٹریفک کے لیے کلیئر کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ٹرالر میں لوڈ گاڑیاں الیکٹرک کار تھیں، جوکہ کوریا سے درآمد کی گئی تھیں۔ یہ گاڑیاں پہلی مرتبہ پاکستان میں متعارف کروائی جانا تھیں۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ حادثے میں تباہ ہونے والی ایک گاڑی کی قیمت 90 لاکھ بتائی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…