اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں پیدوار متاثر ہونے اور بروقت امپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں قلت کے باعث دالوں کی قیمت میں 40سے 80روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیمانڈ اور سپلائی کا فرکم ہونے پر رمضان المبارک میں
دالوں کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہونے کا خدشہ ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں دال چنا کی قیمت 112سے بڑھ کر 140روپے ، دال چنا اسپیشل کی قیمت 120سے بڑھ کر 160روپے ، دال مسور باریک کی قیمت 152سے بڑھ کر 180، دال مسور امپورٹڈ موٹی 130سے بڑھ کر 150روپے ، دال ماش دھلی ہوئی 204سے بڑھ کر 280روپے ، دال ماش چھلکے والی 190سے بڑھ کر 240روپے ، دال مونگ چھلکے والی 180روپے سے بڑھ کر 220روپے ، کالا چنا موٹا 118سے بڑھ کر 140روپے ، سفید چنا موٹا 100روپے سے بڑھ کر 140روپے جبکہ بیسن کی قیمت 120سے بڑھ کر 160روپے فی کلو ہو گئی ہے ۔