اسلام آباد (این این آئی)ایف بی آر نے انکم ٹیکس رولز 2002میں ترامیم کا نیا ایس آر او جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایس آر او 175 (l)/ 2021 سے متاثرہ افراد سے درخواستیں غور کیلئے
ایک ہفتے میں مانگ لی گئیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ترامیم ریفنڈ میں کی گئی ہیں،نئی ترامیم ریفنڈ کے الیکٹرانک طریقہ کار سے متعلق ہیں۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ایف بی آر نے سینٹرلائزڈ انکم ٹیکس ریفنڈ آفس (سیٹرو)قائم کر دیا ،ایف بی آر کی تعین کردہ تاریخ کے بعد کمشنر ریفنڈ ادائیگی کی منظوری دے گا۔سیٹر آفس الیکٹرانک ریفنڈ ادائیگی کیلئے ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کے درمیان قائم خصوصی وی پی این کے ذریعے احکامات جاری کرے گا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی بینک ٹیکس کنندہ کے اکانٹ میں براہ راست ریفنڈ جاری کرے گا۔سیٹرو آفس ریفنڈ کا تمام ڈیٹا متعلقہ کمشنرز کو الیکٹرانک طریقہ کار کے ذریعے فراہم کرے گا۔