جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

لاہور ، گاڑیوں کے معروف برانڈپورشے کا ڈیلربکنگ کے کروڑوں روپے لیکر فرار ہوگیا

datetime 11  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب نے گاڑیوں کے معروف برانڈ پورشے کے ڈیلر ابوزر بخاری کے فراڈ کیس میں تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب کی جانب سے قومی اخبارات میں دیئے گئے اشتہار کے مطابق تمام متاثرین اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کے ثبوت نیب لاہور کے دفتر

بھجوائیں۔نیب کی ٹیم نے متاثرین کو ڈائریکٹر جنرل کے نام درخواستیں لکھنے کے لیے اشتہار دیا ہے۔فراڈ سے متاثرہ افراد کو ہر طرح کی قانونی معاونت فراہم کریں گے، معروف گاڑی پورشے کے ڈیلر نے متعدد افراد سے 80 کروڑ روپے کا فراڈ کیا تھا۔واضح رہے کہ ملزم نے گاڑی بک کرنے کے لیے کروڑوں روپے وصول کئے اور گاڑی کی ڈیلوری سے پہلے ہی کروڑوں روپے لے کر بیرون ملک فرار ہو گیا۔ملزم کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کئے جاچکے ہیں۔دوسری طرف نیب کی جانب سے گزشتہ 3 سالہ کارکردگی رپورٹ سے متعلق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے اپنے قیام کے بعد سے اب تک براہ راست اور بالواسطہ طور پر 714 ارب روپے برآمد کیے جو 68.8 فیصد تناسب کے ساتھ دیگر انسداد بدعنوانی کے اداروں کے مقابلے میں ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ انسداد کرپشن کے ادارے نے 2018 سے 2020 تک کی کارکردگی

رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ نیب راولپنڈی کو 2018 میں 8 ہزار 57، 2019 میں 8 ہزار 727، اور 2020 میں 4 ہزار 287 شکایات موصول ہوئی اور تمام شکایات کو جانچ پڑتال کے بعد نمٹا دیا گیا تھا اور فی الحال کسی بھی شکایت پر کارروائی نہیں ہورہی۔

فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق نیب راولپنڈی نے 2018، 2019 اور 2020 میں بالترتیب 28 کروڑ، 93 ارب، اور 196 ارب روپے براہ راست اور بالواسطہ برآمد کیے۔رپورٹ میں نیب لاہور سے متعلق کارکردگی کے بارے میں بتایا گیا کہ نیب لاہور کو 2018 میں 10 ہزار 211، 2019

میں 14 ہزار 8، اور 2020 میں 5 ہزار 23 شکایات موصول ہوئی ہیں جو جانچ پڑتال کے بعد نمٹا دی گئیں اور اس وقت قانون کے مطابق 757 شکایات پر کارروائی جاری ہے۔نیب رپورٹ کے مطابق قانون کے مطابق احتساب عدالتوں میں نیب لاہور نے 2018 میں 74، 2019

میں 55 اور 2020 میں 38 ریفرنس دائر کیے۔رپورٹ کے مطابق نیب لاہور نے 2018 میں 9 ارب، 2019 میں 33 ارب، 2020 میں 29 ارب روپے سے زائد رقوم براہ راست اور بالواسطہ برآمد کیں۔نیب کراچی کو 2018 میں 10 ہزار 561، 2019 میں 11 ہزار 381، اور

2020 میں 6 ہزار 483 شکایات موصول ہوئی اور تمام کو جانچ پڑتال کے بعد نمٹا دیا گیا تھا اور فی الحال کسی بھی شکایت پر کارروائی نہیں ہورہی ہے۔نیب کراچی نے قانون کے مطابق احتساب عدالتوں میں 2018 میں 46 ، 2019 میں 28 اور 2020 میں 30 ریفرنس دائر کیے۔رپورٹ

کے مطابق نیب کراچی نے 2018 میں 8 ارب، 2019 میں 3 ارب، 2020 میں 80 ارب روپے سے زائد رقوم برآمد کیں۔نیب رپورٹ کے مطابق نیب خبیرپختونخوا کو 2018 میں 5 ہزار 756، 2019 میں 4 ہزار 397 اور 2020 میں 2 ہزار 474 شکایات موصول ہوئی

جو جانچ پڑتال کے بعد نمٹا دی گئیں اور اس وقت قانون کے مطابق 307 شکایات پر کارروائی جاری ہے۔نیب خیبرپختونخوا نے 2018 میں 29 ، 2019 میں 20 اور 2020 میں 9 قانون کے مطابق احتساب عدالتوں میں ریفرنس دائرکیے۔نیب کے مطابق نیب خیبر پختونخواہ نے 2018 میں

35 کروڑ، 2019 میں 24 کروڑ اور 2020 میں 13 کروڑ روپے برآمد کیے۔علاوہ ازیں نیب سکھر کو 2018 میں 20 ہزار 575، 2019 میں 26 ہزار 161 اور 2020 میں 29 ہزار 208 شکایات موصول ہوئیں اور تمام کو جانچ پڑتال کے بعد نمٹا دیا گیا اور فی الحال کسی بھی شکایت پر کارروائی نہیں ہو رہی۔نیب سکھر نے 2018 میں 74 کروڑ، 2019 میں 8.5 ارب اور 2020 میں 16 ارب روپے براہ راست اور بالواسطہ برآمد کیے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…