جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی روپے کی قدرو قیمت میں اضافہ ہونے لگا ، امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا

datetime 10  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( این این آئی ) اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر کی قدر مزید 10پیسے کی کمی سے159.10روپے کی سطح پر آگیا جب کہ انٹر بینک میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید5پیسے کی کمی سے159.30روپے سے گھٹ کر159.25روپے ہوگئی اور قیمت فروخت159.35روپے

مستحکم رہی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے 159.20روپے سے گھٹ کر159.10روپے اور قیمت فروخت159.50روپے سے گھٹ کر159.40روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید191روپے سے بڑھ کر190.50روپے ہوگئی اور قیمت فروخت193روپے برقرار رہی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید217.50روپے سے بڑھ کر218.50روپے اور قیمت فروخت219.50روپے سے بڑھ کر220روپے ہوگئی۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمسلسل تیسرے روز بدھ کو بھی مندی کا تسلسل برقرار رہا جس کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مزید30.48 پوائنٹس کی کمی سے 46644.29پوائنٹس کی سطح پرآ گیا اور54.12فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیںکمی ریکارڈکی گئی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 14ارب 15کروڑ66لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت52.38 فیصد زائدرہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کے آغازمیں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں خریداری کے باعث تیزی رہی جس سے کے ایس ای 100انڈیکس 46846.78پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاںمنافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے باعث مندی کا رجحان لوٹ آیا اور انڈیکس 46343.64پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیابعد میں ریکوری آنے سے 46400،46500اور46600کی نفسیاتی حد یں بحال ہوگئیں لیکن مندی کا رجحا ن غالب رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس30.48 پوائنٹس کی کمی سے 46644.29پوائنٹس پر بند ہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس12.28پوائنٹس کی

کمی سے 19474.31پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 51.32پوائنٹس کی کمی سے 32115.37پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر412کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے173کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ223میں کمی اور 16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت84کھرب 13ارب42کروڑ24لاکھ روپے سے گھٹ کر83کھرب99ارب26کروڑ58لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبا ر سے لکی سیمنٹ کے حصص کی قیمت25.11روپے کے اضافے سے 767.24روپے اورپاک ٹوبیکو24روپے کے اضافے سے 1599روپے ہوگئی جب کہ رفحان میظ 327.43روپے کی کمی سے 10200روپے او رمری پٹرولیم کے حصص37.24روپے کی کمی سے 1654.92روپے ہوگئی ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…