لاہور( این این آئی )سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز نے صارفین کیلئے گیس مزید 2 فیصد مہنگی کر دی گئی۔اوگرا نے سوئی ناردرن صارفین کیلئے گیس 13.42 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دیدی۔اوگرا کا کہنا ہے کہ قیمت میں اضافہ مالی سال21-2020 کیلئے کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد ایس این جی پی ایل کی قیمت بڑھ کر644.84 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔قیمتوں کااطلاق وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن کے بعد ہو گا۔۔دوسری جانب ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ برائے دسمبر 2020،نیپرا نے دسمبرکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ۔ جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سی پی پی اے ـجی نے 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 27 جنوری 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے اس کا اطلاق صرف فروری کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔