بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

پی آئی اے نے خریدے گئے مہنگے طیارے واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا

datetime 9  فروری‬‮  2021 |

کراچی( آن لائن) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) کے سی ای او ایئر مارشل(ر) ارشد ملک نے کہا ہے کہ پی آئی اے ایک مشکل پروجیکٹ ہے اوریہ مشکل کام کسی نے انجام دیناہی تھا،کورونا نے مشکل حالات کو مزید مشکل کیا ہے، ہم مہنگے خریدے گئے طیارے واپس کررہے ہیں، امید ہے کہ ہم بہتر طیارے حاصل کرلیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کی

شام کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی عمارت میں قومی فضائی کمپنی کے آؤٹ لیٹ کا افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کراچی چیمبر اور پی آئی اے کے درمیان باہمی مفاہمت کی ایک یاداشت پر بھی دستخط کئے گئے۔ایئر مارشل (ر) ارشد ملک نے کہا کہ کورونا کے ساتھ لائسنس کا معاملہ بھی درپیش ہے،ہم جلد اپنے انٹرنیشنل روٹس بحال کردیں گے جبکہ دیگر نجی ایئرلائنز کے ساتھ مل کر بھی پیش رفت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے دو سال ہوگئے پی آئی او کا منصب سنبھالے ہوئے اورمیں نے ادارے کی مضبوطی کیلئے احسن اقدامات کئے ہیں،ہم پی آئی اے اپنے کارگو سروس کی بحال کرنا چاہتے ہیں،پی آئی اے مارکیٹ ریٹ سے بہتر ریٹ دے گا،ہم کووڈ کی وجہ سے 777 کو استعمال کرسکتے ہیں۔انہوں نے کراچی کی تاجر برادری کے لیڈرسراج قاسم تیلی مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے لئے عظیم انسان تھے۔قبل ازیں بی ایم جی کے چیئرمین زبیر موتی والا نے کہا کہ پی آئی اے کی بے شمار خرابیوں کو ٹھیک کرنے کی ذمہ داری ارشد ملک کو سونپی گئی ہے، ملک میں ہوائی سفر کی خدمات فراہم کرنے والی نجی ایئرلائن میں سیٹ نہیں ہے،پی آئی اے کی خدمات کا معیار بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔صدر کراچی چیمبر شارق وہرانے کہا کہ آج کا میمورنڈم کراچی کیلئے بہت اہم ہے،پی آئی اے پاکستان کی سب سے بڑی قومی ایئر لائن ہے،ہم چاہتے ہیں کہ قومی ایئرلائن ترقی کرے کیونکہ یہ ہم سب کا ادارہ ہے،کراچی سے شمالی علاقہ جات کیلئے کوئی ڈائریکٹ پرواز نہیں ہے،پی آئی اے کو کراچی سے شمالی علاقہ جات کیلئے خصوصی پروازیں شروع کرنی چاہیئے،آج کے مفاہمی یاداشت سے پی آئی اے کے ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا۔اس موقع پر چیمبر کے ممبران اور انکے اہل خانہ کو مقامی اور بین الاقوامی فلائٹس پر 10 فیصد ڈسکاؤنٹ دینے کا مطالبہ کیا گیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…