لاہور( این این آئی)گزشتہ سال 2020ء میں پاکستان کی مختلف اجناس کی اوسطاً پیداوار بھارت سے کم رہی ،فی ایکڑ ایگری کریڈٹ میںبھی پاکستان دنیا کے کئی ممالک سے بہت پیچھے ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میںگندم کی فصل میں ملکی اوسطا ًپیداوار 29 من فی ایکڑ رہی ۔
رپورٹ کے مطابق چاول کی پیداوار 50 من ، مکئی 57 من، کاٹن 18 اورگنے کی پیداوار 656 من رہی۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں گندم کی پیداوار51 من، چاول 64، مکئی 42، کاٹن 18 اور گنے کی 796من رہی۔بریفنگ میں کہا گیا کہ اس وقت کسان کو فی ایکڑ 140 ڈالر ایگری کریڈٹ دستیاب ہے، بھارت میں یہ 369 ڈالر، امریکہ میں 192، چین میں 628 ڈالر میسر آ رہا ہے، سبسڈی مد میں ہمارے کسان کو دیگر ممالک کے مقابلے میں کم معاونت میسر ہے، یہ معاونت اوسطاً27 ڈالر فی ایکڑ ہے۔بتایا گیا کہ 20 سال میں فصلوں کی پیداوار میں صلاحیت کے مطابق استعداد کو بروئے کار نہیں لایا جا سکا۔