جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کی سب سے تیز رفتار کارتیار،اس گاڑی میں کیا خصوصیات ہیں اور اس کی قیمت کتنی ہے ؟ جانئے

datetime 9  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹیسلا کے سابق انجینئر اور لوسڈ ایئر کے چیف ایگزیکٹیو نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے تیز رفتار الیکٹرک کار تیار کی ہے جو ایک بار کی چارجنگ سے طویل فاصلہ طے کرے گی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لیسڈ کے چیف ایگزیکٹیو اور ٹیسلا کے سابق انجینئر پیٹر رالنسن کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کی ماڈل ایس کی طرح لوسیڈ ایس کی

الیکٹرک کار ایک بہتر بپیش رفت ثابت ہو گی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ جب میں نے 2012 میں ٹیسلا کے لیے ماڈل ایس ڈیزائن کیا تھا تو کسی کو یقین نہیں آرہا تھا لیکن اس کار نے دنیا میں انقلاب برپا کر دیا تھا، اب کی بار بھی ان کے کام پر کسی کو بھروسہ نہیں ہو رہا لیکن وہ ایک بار پھر انقلاب برپا کرنے جا رہے ہیں۔پیٹر رالنسن نے کہا کہ یہ اس کمپنی کی پہلی کار ہو گی جو رواں سال فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کر دی جائے گی۔ یہ الیکٹرک کار ایک بار چارجنگ س 517 میل یعنی 832 کلو میٹر تک کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کار صرف دو سیکنڈ میں ہی صفر سے 60 میل کی رفتار پکڑ سکتی ہے جو ٹیسلا کے ماڈل ایس سے زیادہ تیز ہے۔واضح رہے کہ ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹیو ایلون مسک نے گزشتہ ماہ دعویٰ کیا تھا کہ ایس ماڈل کی کار دو سیکنڈ سے کم میں اسی رفتار سے جائے گی جبکہ ایک دفعہ چارج کرنے سے 520 میل کا فاصلہ طے کرے گی۔رالنسن نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ان کی نئی کار ٹیسلا کے ایس ماڈل کو شکست دے گی۔لوسڈ موٹرز کے چیف ایگزیکٹو اور ایلن مسک کی ٹیسلا کے سابق چیف انجینئر پیٹر رالنسن کے مطابق انہوں نے لوسڈ ایئر کے نام سے جو الیکٹرک کار ڈیزائن کی ہے اس کی قیمت ایک لاکھ 69 ہزار ڈالر ہو گی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…