بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فروری کا پہلا ہفتہ سٹاک مارکیٹ کیلئے انتہائی سود مند، زبردست تیزی کا رجحان، سرمائے میں بھی بڑا اضافہ

datetime 6  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)کلینڈر سال2021ء کا دوسرا مہینے کا آغاز پاکستان اسٹاک مارکیٹ کیلئے اچھا ثابت ہوا،ماہ فروری کے پہلے ہفتے میں اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس46300پوائنٹس سے بڑھ کر46900پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 81ارب روپے کا اضافہ

بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم84کھرب روپے سے تجاوز کر گیا تاہم پورے ہفتے کے دوران 49.39فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک بار پھر انڈیکس ساڑھے تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا ریکارڈ بھی بنا چکا ہے۔ ماہ فروری 2021ء کے پہلے ہفتہ کے دوران یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں 4دنوں تک محدود رہیں۔ چیلنجز کے باوجود معاشی نمو کے مثبت اشاریوں،حکومت کی47آئی پی پیز میں سے41آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے طے پانے،افراط زر کی شرح 5.7فیصد ہونے اور وزیر اعظم کی بذریعہ فون عوام سے براہ راست رابطے کے اقدام سے اعتماد کی فضاء قائم ہونے، اقتصادی افق پر مثبت اطلاعات سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت،سیمنٹ کی فروخت میں 16فیصد،پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 11فیصد،آٹو فناسنگ میں 41فیصد اضافے اور حکومت کی تمام آئی پی پیز کو سرکلر ڈیٹ کی مد میں نقد اور بانڈ کی صورت میں واجبات کی ادائیگیو ں کے معاہدے جیسی خبروں پر مارکیٹ میں 2دن تیزی رہی اور انڈیکس685.18پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ پاور ٹیرف میں اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے

سے آنیوالے دنو ں میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کے خدشات اور ایف بی آر کی بے قاعدگیوں میں ملوث شوگر ملوں کے خلاف ایکشن لینے اور گوشوارے جمع نہ کرانے والے انفرادی ٹیکس دہندگان کے خلاف کارروائی شروع کرنے کی اطلاعات پر 2دن کاروباری سرگرمیاں ماند رہیں اس دوران انڈیکس 164.93پوائنٹس لوز کر گیا۔پاکستان

اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروباری اتارچڑھاؤ کے باوجود تیزی کا رجحا ن غالب رہا اور کے ایس ای100انڈیکس میں 520.25پوائنٹس کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کے ایس ای100انڈیکس46385.54پوائنٹس سے بڑھ کر46905.79پوائنٹس ہو گیا جبکہ257.14پوائنٹس کے اضافے

سے کے ایس ای30انڈیکس19318.85پوائنٹس سے بڑھ کر19575.99پوائنٹس بند ہوا جبکہ ایس ای آل شیئرز انڈیکس32061.54پوائنٹس سے بڑھ کر32386.09پوائنٹس پر جا پہنچا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 81ارب62کروڑ25لاکھ83ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے

میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ83کھرب98ارب45کروڑ60لاکھ67ہزاور856روپے سے بڑھ کر 84کھرب80ارب7کروڑ86لاکھ 50ہزار856روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 30ارب روپے مالیت کے69کروڑ36لاکھ15ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم23ارب روپے

مالیت کے46کروڑ80لاکھ62ہزارہزارحصص کے سودے ہوئے تھے۔مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 47341.58پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے لہر کے باعث انڈیکس46190.26پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی

طور پر1727کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے799کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،853میں کمی اور75کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے پاک ریفائنری،کے الیکٹرک لمیٹڈ،پاک انٹر نیشنل بلک،حیسکول پیٹرول،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ،سلک بینک لمیٹڈ،ورلڈ کال ٹیلی کام،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ،ہم نیٹ ورک،کوٹ ادو پاور،حب پاور کمپنی،صدیق سنز ٹن،الشہیر کارپوریشن،فرسٹ کیپٹل سیکیورٹیز،میپل لیف،یونٹی فوڈز لمیٹڈ،گل احمداور فوجی فرٹیلائزر سر فہرست رہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…