لاہور( این این آئی )تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں اب تک 42 کروڑ سے زائد رقم جمع ہوگئی، نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 27 کروڑ سے زائد سرمایہ کاری آئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تاحال روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں 42کروڑ
50 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے80 ہزار سے زائداکائونٹس کھلوائے، نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 27 کروڑ سے زائد سرمایہ کاری آئی۔یاد رہے 12 نومبر 2020 کو وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کا اجرا ء کیا تھا ، ڈالرز پر 7 فیصد اور پاکستانی روپے پر 11 فیصد منافع فراہم کیا جائے گا ۔