بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا

datetime 1  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)کاروباری ہفتے کیپہلے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ، سٹیٹ بینک کے ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابقپچھلے ہفتے کے آخری روز انٹربینک مارکیٹ میں جب کاروبار بند ہوا توڈالرکی قیمت

160.10روپے پرتھی جبکہ آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 160.22روپے پرپہنچ گئی ۔ اس طرح کاروباری ہفتے کے پہلے روزڈالر کی قیمت میں12پیسے کا اضافہ ہوا ، واضح رہے عالمی بینک کی مختلف منصوبوں کے ذریعے پاکستان کو آئندہ 3سال میں 10ارب ڈالر کی فنانسنگ کے عندیئے کے باعث گزشتہ ہفتے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر تنزلی کا سامنا رہا۔خام تیل کی عالمی قیمتوں میں وقفے وقفے سے کمی کے سبب حکومت کے درآمدی بل میں 20فیصد کی کمی، ترسیلات زر میں اضافہ روپے کے استحکام کا باعث بنا۔ گزشتہ ہفتے کاروبار میں ڈالر یورو پاونڈ ریال کی قدروں میں کمی کا رحجان غالب رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر64 پیسے گھٹ کر 160.10روپے پر بند ہوئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 45پیسے گھٹ کر160.30 ہوگئی۔ہفتہ وار کاروبار کے دوران برطانوی پاونڈ کے انٹربینک ریٹ 77پیسے گھٹ کر219.19 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ کی قدر50پیسے

گھٹ کر 219.50روپے ہوگئی۔انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر2.41 روپے گھٹ کر193.39روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 1روپے گھٹ کر 194.50روپے ہوگئی۔اسی طرح انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 17پیسے گھٹ کر 42.68روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 10پیسے گھٹ کر 42.65روپے ہوگئی تھی ۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…