جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

چینی سمارٹ فون کمپنی نے امریکی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

datetime 1  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آن لائن )چین کی اسمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے امریکا کے دفاع اور خزانہ کے محکموں کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔کمپنی کی جانب سے یہ مقدمہ واشنگٹن کی عدالت میں 29 جنوری کو دائر کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ اس کا نام امریکا اس آفیشل فہرست سے نکالا جائے جس میں ایسی کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے جو مبینہ

طور پر چینی فوج سے تعلق رکھتی ہیں۔شیاؤمی نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے اسے بطور کمیونسٹ چینی ملٹری کمپنی کے طور پر فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ غلط ہے اور عدالت کی جانب سے اسے غیرقانونی قرار دیا جائے۔شیاؤمی کا کہنا ہے کہ کمپنی کے 75 فیصد ووٹنگ حقوق ایک منظم اسٹرکچر کے تحت اس کے بانیوں لین بن اور لائی جیون کے پاس ہیں۔ کمپنی کی ملکیت یا کنٹرول کسی ایسے فرد یا ادارے پاس نہیں جس کا فوج سے تعلق ہو۔ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے آخری ہفتے میں شیاؤمی سمیت 8 چینی کمپنیوں کو ‘کمیونسٹ چائنیز ملٹری کمپنیوں’ کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔امریکی محکمہ دفاع کی اس فہرست میں شامل کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا جاتا ہے، جس کے بعد امریکی شہریوں یا اداروں کو ان میں سرمایہ کاری سے روک دیا جاتا ہے۔اس موقع پر شیاؤمی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس کی جانب سے تمام امریکی قوانین و ضوابط کی پابندی کی جارہی ہے اور اس کا چینی فوج سے کوئی تعلق نہیں۔بیان میں کہا گیا ‘کمپنی اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ اپنی مصنوعات اور سروسز شہریوں اور کمرشل استعمال کے لیے فراہم کرتی رہے گیکمپنی کا کہنا تھا کہ وہ چینی فوج کی ملکیت، زیرتحت یا منسلک نہیں اور نہ ہی کمیونسٹ چائنیز ملٹری کمپنی ہے۔امریکی محکمہ دفاع کی اس فہرست کو 1999 میں تشکیل دیا گیا تھا جسس کا مقصد چینی فوج سے منسلک یا زیرتحت کمپینوں کو شامل کرنا تھا۔ہواوے کو جس فہرست میں بلیک لسٹ کیا گیا ہے وہ ہواوے سے مختلف ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…