کراچی (این این آئی) پاکستان میں شارک مچھلی کی تعداد میں 85 فیصد کمی آگئی ہے۔ڈبلیو ڈبلیو ایف کی ریسرچ کے مطابق پاکستان میں شارک مچھلی کی تعداد میں 85 فیصد کمی آئی ہے۔ بین الاقوامی ریسرچ نے دنیا بھر میں 70 فیصد شارک کی تعداد میں کمی کا انکشاف کررکھا ہے۔ڈبلیو ڈبلیو ایف نے کا کہنا ہے کہ گذشتہ 70 سالوں میں پاکستان میں شارک کی 69 اقسام پائیں جاتی تھیں۔ پاکستانی سمندر میں صرف 15 فیصد شارک باقی رہ گئی ہیں۔