لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت کی جانب سے ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کی مد میں سرکاری خزانے کو ایک ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے، آڈیٹر جنرل پنجاب کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کئے گئے انکشاف میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے اپنے پونے تین سالہ دور حکومت میں تعمیراتی کمپنیوں اور ان کے ٹھیکیداروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے
ادائیگیوں میں ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی ہی نہیں کی، جس کی وجہ سے سرکاری خزانے کو ایک ارب 25 کروڑ روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، واضح رہے کہ قانون کے مطابق پنجاب حکومت پر مختلف منصوبوں پر کام کرنے والی تعمیراتی کمپنیوں اور ٹھیکیداروں کو ادائیگی کے وقت ودہولڈنگ ٹیکس کٹوتی لازم قرار دی گئی ہے لیکن حکومت نے ادائیگیاں ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کے بغیر کی ہیں۔