پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ٹویوٹا موٹرز کی گاڑیوں کی ریکارڈ فروخت

datetime 29  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )جاپانی کارساز کمپنی ٹویوٹا موٹرز کارپوریشن نے سال 2020 میں گاڑیوں کی فروخت میں جرمن کمپنی ووکس ویگن کو پیچھے چھوڑ دیا، ووکس ویگن 5 سال بعد اعزاز سے محروم ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5 برسوں میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ

دنیا بھر میں سب سے زیادہ گاڑیاں فروخت کرنے والی جرمن کمپنی ووکس ویگن اپنی اس پوزیشن سے محروم ہوگئی ہے۔ٹویوٹا کمپنی کی  گزشتہ سال 2020 میں عالمی سطح پر مجموعی طور پر گاڑیوں کی فروخت 11.3 فیصد سے کم ہوکر 9.528 ملین گاڑیاں رہی جبکہ اس کے مقابلے میں ووکس ویگن کمپنی میں گاڑیاں تیار کرنے کی شرح 15.2 فیصد تک نیچے گئی ہے جس کے باعث اس کمپنی کی فروخت ہونے والی گاڑیوں کی تعداد 9.305 ملین رہی۔ٹویوٹا کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ہماری توجہ کبھی بھی اس بات پر نہیں رہی کہ گاڑیوں کی پیداوار میں ہماری درجہ بندی کیا ہوسکتی ہے بلکہ ہمارا پہلا ہدف اپنے صارفین کی خدمت کرنا ہے۔ٹویوٹا کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال بیٹری یا بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کا تناسب بڑھ کر 23 فیصد ہوگیا ہے جبکہ 2019 میں ان گاڑیوں کی فروخت 20 فیصد تک رہی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…