جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملائیشیا میں روکا گیا پی آئی اےکا طیارہ وطن واپس پہنچ گیا

datetime 29  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپور سے اسلام آباد پہنچا، طیارے پر 173 مسافر سوار تھے۔ یہ طیارہ 2 روز قبل معاملہ حل ہونے پر پی آئی اے کے حوالے کیا گیا تھا۔کلیئرنس ملنے پر پی آئی اے عملہ جہاز واپس لانے کیلئے اسی روز ملائیشیا پہنچا تھا۔ ملائشین حکام نے طیارے کو 2 ہفتے قبل لیز کے واجبات ادا نہ کرنے کے سبب ضبط کیا تھا۔ذرائع کے مطابق لیز کی

رقم تقریبا 14 ملین ڈالر ہے۔ دوسری جانب پی آئی اے کی جانب سے یہ ردعمل سامنے آیا تھا کہ معاملہ برطانوی عدالت میں زیر سماعت ہے، طیارے کو قبضے میں لینا ناقابل قبول اقدام ہے۔ واضح رہے کہ ملائیشیا کی ایک عدالت نےطیارے کی لیز کے معاملے پر دو ہفتے قبل روکے گئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا طیارہ فوری ریلیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق ملائیشین حکام نے 15 جنوری کو بوئنگ 777 طیارے پرتحویل میں لے لیا تھا جب ایک عدالت نے طیارے کے کرایہ دار پیریگرین ایوی ایشن چارلی لمیٹڈ کی جانب سے درخواست منظور کر لی تھی۔عدالت نے برطانیہ کی ایک عدالت میں پی آئی اے کے ساتھ ایک کروڑ 40لاکھ ڈالر لیز کے تنازع کے زیر التوا مقدمے کے نتیجے تک طیارے کو گراؤنڈ کرنے کا حکم دیا تھا۔ایئر لائن کی نمائندگی کرنے والے ایک وکیل کے مطابق دونوں فریقوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ تنازع کی دوستانہ طریقے سے تصفیے پر راضی ہو گئے جس کے بعد کوالالمپور ہائی کورٹ نے طیارے کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا۔پی آئی اے کے وکیل کوان ول سین نے کہا کہ پیریگرین پی آئی اے سی کے خلاف اپنا مقدمہ واپس لینے اور حکم امتناعی احکامات کو مسترد کرنے پر رضامند ہوگئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ہی پی آئی اے سی کے زیرانتظام دو بوئنگ طیارے فوری ریلیز کیے جائیں گے۔دونوں جیٹ طیاروں کو پی آئی اے کو 2015 میں دنیا میں طیارے لیز پر دینے والے والے سب سے بڑے ادارےایرکیپ نے لیز پر دیا تھا۔وہ اس پورٹ فولیو کا ایک حصہ ہیں جسے ائرکپ نے پی سی گرین ایوی ایشن کمپنی لمیٹڈ کو 2018 میں فروخت کیا تھا۔پیریگرن کی نمائندگی کرنے والے وکلاسے تبصرے کی درخواست کی گئی لیکن انہوں نے درخواست کا جواب نہیں دیا۔دریں اثنا ملائیشیا میںضبط کیا گیا قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا طیارہ پاکستان کے حوالے کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے اور لیزنگ کمپنی کے درمیان معاملات طے پاگئے جس کے بعد باہمی رضامندی سے ملائیشین عدالت میں درج کیس خارج ہوگیا ہے اور ضبط کیا گیا طیارہ قومی ایئر لائن کےحوالے کردیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے نے طیارے کی پاکستان کو حوالگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا جہاز کے عملے کو ملائیشیا روانہ کیا جائے گا اور اگلے دو روز میں طیارے کو پاکستان واپس لایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے کو دوبارہ مسافر طیارے کے طور پر ہی آپریٹ کیا جائے گا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…