جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی سرمایہ کاری کا آغاز

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی سرمایہ کاری کا آغازہوگیا،اس حوالے سے ایک تقریب جمعرات کو کراچی اسٹاک ایکس چینج میںمعقد ہوئی جس میں سی ای او پاکستان اسٹاک مارکیٹ فرخ ایچ خان ،چئرمین پی ایس ایکس سلیمان مہندی،معروف سرمایہ کار عارف حبیب اور بینک الفلاح کے سی ای او عاطف باجوہ نے خطاب کیا جبکہ مارکیٹ کے ممتاز سرمایہ کار بھی موجود تھے۔

فرخ حبیب خان نے کہا کہ مارکیٹ اس وقت آل ٹائم ہائی وولیم پر ہے،لاک ڈاون اور دیگر چیلجز کی وجہ سے نئے آئی پی اوز ،سکوک اور دیگر کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں،مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری ہے،کنسٹرکشن پیکج کی وجہ سے سیمنٹ، اسٹیل اور اس سے منسلک دیکر صنعتوں کو فائدہ ہوا،آج ہم بینک الفلاح کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں خوش آمدید کہتے ہیں اوربینک الفلاح 11ارب روپے کی ٹی ایف سی جاری کررہا ہے۔فرخ حبیب خان نے میڈیا کے سوال پر کہا کہ سال 2020 کے دوران حکومت نے بہترین پالیسز بنائیں اور کووڈ سے پاکستان جلدی نکلاہے،بہت کام ابھی بھی کرنا ہے، رواں برس مارکیٹ اچھی جارہی ہے، ایس ای سی پی اور حکومت کے ساتھ ملکر اچھی پالیسیز بنانی ہونگی۔چیئرمین پی ایس ایکس سلیمان مہندی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دیبٹ سیکیورٹی جاری کرنے والا بینک بینک الفلاح ہے ،کوڈ 19کی وجہ سے دنیا کی ڈائنامک بدل گئی ہے،اسٹاک مارکیٹ نے اس دوران بہت بہتر پرفارم کیا جبکہ ہمیں اس حوالے سے ہمیں کئی سخت فیصلے بھی کرنے پڑے ،2021مارکیٹ اور ملکی معیشتکے لئے بہتر ہوگیا ہے،ہم نے اس سال کئی نئی کمپنیوں کی لسٹنگ کی جبکہ مزید کمپنیاں لسٹ ہونی ہیں،میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے سی ای او بینک الفلاح عاطف باجوہ نے کہا کہ لوگوں کو سرمایہ کاری کی طرف لانا اہم اقدام ہے ،ہم فکس ریٹ لینڈنگ کو اسپورٹ کرسکتے ہیں،ہم نے کیپیٹل مارکیٹنگ کو بڑھانے کیلئے پہلا قدم اٹھایا ہے ۔چیئرمین عارف حبیب گروپ،معروف سرمایہ کار عارف حبیب نے کہا کہ تمام اسٹاک ہولڈرز کی جانب سے مختلف تجاویزآتی ہیں،اتنی تجاویز کے بعد فیصلے لینے میں مشکلات ہوتی ہیں،اسٹاک ایکسچینج کو چاہیئے کہ بات چیت کے عمل کو بڑھائے تاکہ تیزی کا سلسلہ جاری رہے، پاکستان سٹاک مارکیٹ کا ریجن میں سب سے زیادہ ریٹرن ہے،اسٹاک مارکیٹ کی بہتری کیلئے ہمیں اچھی مارکیٹنگ اور پالیسیز بنانی ہوں گی،مارکیٹ کی بہتری کیلئے اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…