جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ایک ماہ کے اندر دوسری بار موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ‎

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اٹلس ہونڈا نے جنوری 2021 کے دوران دوسری بار موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے اس سے قبل جنوری کے آغاز پر کمپنی کی جانب سے موٹرسائیکل ماڈلز کی قیمتوں میں ایک ہزار سے 3 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا تھا۔پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق اٹلس ہونڈا نے ایک بار پھر موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 2400 سے 3400 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے

جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری 2021 سے ہوگا۔کمپنی کی جانب سے ہونڈا سی ڈی 70کی قیمت میں 24 سو روپے کا اضافہ کیا گیا،اس نئے اضافے کے بعد سی ڈی 70 کی قیمت 79 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 81 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے،ہونڈا سی ڈی ڈریم کی قیمت میں 24 سو جبکہ پرائڈر کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا،جس کے بعد سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 85 ہزار 500 سے بڑھ کر 87 ہزار 900 روپے جبکہ ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے،اسی طرح اب سی جی 125 کی قیمت 3 ہزار روپے اضافے ایک لاکھ 31 ہزار 900 سے بڑھ کر ایک لاکھ 34 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے،سی جی 125 ایس ای کو مزید 34 سو روپے مہنگا کردیا گیا اور اس کی قیمت ایک لاکھ 59 ہزار 500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 62 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے،سی جی 125 ایف اسپیشل ایڈیشن کی قیمت 34 سو روہے کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 92 ہزار 500 روپے کی بجائے ایک لاکھ 95 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے،سی بی 150 ایف کی قیمت میں بھی 34 سو روپے کا اضافہ ہوا ہے اور وہ 2 لاکھ 47 ہزار 500 روپے کی بجائے 2 لاکھ 50 ہزار 900 روپے میں دستیاب ہوگی۔اس مرتبہ کمپنی کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی وجہ تو نہیں بتائی گئی مگر ممکنہ طور پر روپے کی قدر میں کمی کو ہی جواز بنایا گیا ہوگا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…