بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

2020ء پاکستان میں ریکارڈ توڑ کرپشن کا سال ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا انکشاف‎

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن ( آن لائن ) بدعنوانی کے خلاف سرگرم بین الاقوامی تنظیم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے گلوبل کرپشن انڈیکس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہپاکستان میں کرپشن گزشتہ برس کے مقابلے میں بڑھ گئی، کرپشن کے لحاظ سے 180 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا رینک 124 ہو گیا ہے۔ 2019میں کرپشن سے متعلق اس فہرست میں پاکستان کا رینک 120تھا۔ سروے کے

مطابق بہترین اسکور 100 پوائنٹس ہوتا ہے جبکہ کم ترین اسکور صفر شمار کیا جاتا ہے۔ صفر ایک انتہائی کرپٹ ملک یا شعبے کی نشاندہی کرتا ہے۔کرپشن کے حوالے سے پاکستان کا اسکور31 ہے اور گزشتہ سال32تھا۔ سال 2018 میں پاکستان کا نمبر33 اور2017 میں32 رہا۔ پاکستان میں سب سے زیادہ کرپشن سال2012 میں رہی جب اسکور27 پر آگیا تھا۔رپورٹ کے مطابق بھارت کرپشن کے حوالے سے80 ویں نمبر پر ہے۔ سب سے کم کرپشن نیوزی لینڈ اور ڈنمارک ہے جن کا نمبر88واں ہے۔امریکہ میں کرپشن بڑھی ہے، گزشتہ سال اس کا نمبر69 تھا اور اس سال کی رپورٹ میں67 ہوگیا ہے۔ سب سے زیادہ کرپشن افغانستان، یمن، شام، جنوبی سوڈان اور صومالیہ میں ہے۔ 2018 کے’کرپشن پرسیپشن انڈیکس’ میں پاکستان کا اسکور 33 تھا جو 2019 میں 32 ہوگیا۔سال2019 میں ڈنمارک اور نیوزی لینڈ مشترکہ طور پر کم ترین کرپشن کے حامل ممالک رہے اور ان کا نمبر87واں تھا۔ صومالیہ، جنوبی سوڈان اور شام، فہرست میں سب سے نیچے تھے جہاں سب سے زیادہ بدعنوانی موجود تھی۔ چیئرمین ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان سہیل مظفر کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو برس میں نیب نے کرپشن کے365ارب روپے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا لیکن اس کے باوجود پاکستان کا رینک 124 ہوا۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…