پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عوام کیلئے بری خبر ، بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ کرنے کی تیاری کر لی گئی ‎

datetime 27  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ، حکام کا کہنا ہے کہ دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ فروری کے بلز میں وصول کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی کی زیر صدارت ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پرسماعت ہوئی ، نیپرا نے سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔نجی ٹی وی اے آر وائے کی رپورٹ کے مطابق

نیپرا کا کہنا تھا کہ سی پی پی اے نے 1روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست کی تھی ، جس سے صارفین پرمجموعی طورپر13ارب60کروڑکااضافی بوجھ پڑنے کاامکان ہے۔چیئرمین نیپرا نے کہا نیپرا نے 1روپے 30 پیسے سے1روپے 60 پیسے تک کا اندازہ کیا ، تفصیلی فیصلہ ایک ہفتے میں جاری کیا جائے گا۔حکام کا کہنا تھا کہ دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ فروری کے بلزمیں وصول کی جائے گی ، دسمبر میں ایل این جی میں کمی سے گیس سے کم بجلی پیدا ہوئی، فرنس آئل استعمال سے3ارب 60کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے جبکہ کوئلہ سے زیادہ بجلی بنا کر صارفین کو ریلیف دیا گیا۔یاد رہے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) میں بجلی کی قیمتوں میں1 روپے 80 پیسے اضافے کی درخواست دائر کی تھی، درخواست میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ ماہ فرنس آئل پر12روپے27پیسے میں مہنگی ترین بجلی پیداکی گئی، گزشتہ ماہ مجموعی طور پر7ارب روپے56کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست میں یہ بھی لکھا تھا کہ بجلی کی پیداواری لاگت 47ارب41کروڑ روپے رہی، بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت 6 روپے 26پیسے رہی۔درخواست متن کے مطابق بجلی فیول لاگت ریفرنس پرائس کاتخمینہ4روپے46پیسے لگایا گیا ہے۔



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…