پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

’’چکن کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ‘‘ قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

datetime 25  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن/این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک ) صوبائی دارلحکومت لاہور میں پرچون سطح پر برائیلر گوشت کی قیمت 20روپے اضافے سے267، زندہ برائیلر مرغی کی قیمت14روپے اضافے سے184روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت152روپے درجن پر مستحکم رہی۔

آئے روز اضافے سے چکن کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔‎ شہر کے عام بازاروں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز برائیلر زندہ مرغی اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا جس کے بعد عام بازاروں میں زندگی مرغی 10 روپے فی کلو اضافے کے ساتھ 176 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوتی رہی جبکہ برائیلر مرغی کا گوشت 20 روپے فی کلو اضافے کے ساتھ 267 روپے فی کلو میں فروخت ہوتا رہا۔ قیمتوں میں اضافے سے شہری پریشان ہیں کہتے ہیں بیف اور مٹن کھانا پہلے ہی مشکل تھا اب چکن بھی پہنچ سے باہر ہو گیا ہے،فارمی انڈوں کی قیمت 152 روپے فی درجن اور دیسی انڈوں کی قیمت 300 روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی۔ دوسری جانب دکاندار حضرات بھی کاروبار میں مندی اور مہنگائی سے خاصے پریشان نظر آتے ہیں۔گزشتہ پانچ روز میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 34 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایاہے کہ پاکستان بھر میں برائیلر گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…