جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائرمیں ایک ہفتے میں نمایاں کمی

datetime 21  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر ایک ہفتے کے دوران39کروڑ87لاکھ ڈالر کی کمی سے20ارب12کروڑ3لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔اسٹیٹ بینک کے جاری اعدادو شمار کے مطابق 15جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 20ارب51کروڑ90لاکھ ڈالرسے گھٹ

کر20ارب12کروڑ3لاکھ ڈالر ہوگئے جن میں مرکزی بینک کے ذخائر38کروڑ62لاکھ ڈالر کی کمی سے 13ارب40کروڑ ڈالر سے گھٹ کر13ارب1کروڑ38لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر1کروڑ25لاکھ ڈالرکی کمی سے 7ارب 10کروڑ65لاکھ ڈالرز کی سطح پرآ گئے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو تیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس307.52پوائنٹس کے اضافے سے45984.46پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیااور54.30فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 57ارب8کروڑ3لاکھ روپے بڑھ گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 27.22فیصدزائد رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس46ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے46142پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے سبب46ہزار کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہااورکاروبار کے اختتام پرکے ایس

ای100انڈیکس307.52پوائنٹس کے اضافے سے45984.46پوائنٹس پر بند ہوا۔،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس122.61پوائنٹس کے اضافے سے19148.16پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 191.45پوائنٹس کے اضافے سے31913.86پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور

پر418کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے227کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ173میں کمی اور 18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 82 کھرب77ارب24کروڑ61لاکھ روپے سے بڑھ کر83کھرب34ارب32کروڑ64لاکھ روپے ہوگئی۔قیمتوں میں اتار

چڑھاؤ کے اعتبا ر سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت 579روپے کے اضافے سے10479روپے اورآئی سی آئی پاکستان39.88روپے کے اضافے سے842.05روپے ہوگئی جب کہ گیٹرن اندسٹریز19.99روپے کی کمی سے 600روپے اورمری پٹرولیم کے حصص 17.28روپے کی کمی سے 1450.60روپے ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…