اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کاحب الوطنی کا شاندار مظاہرہ، 245.6 ملین ڈالر کا زرمبادلہ بھیجنے کا ریکارڈ

datetime 15  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر ملک ارسال کرنے کی شرح میں جاری مالی سال کے دوران مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کی جانب سے قانونی اور بینکنگ ذرائع سے ترسیلات زر کی حوصلہ افزائی کے نتیجہ میں ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ کا رحجان جاری ہے۔

جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ جولائی تا دسمبر 2020 کی مدت میں کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے 245.6 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 74.8 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے 140.5 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ دسمبر 2020 میں کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے 47.9 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جبکہ دسمبر 2019 میں کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے 25.7 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔دوسری جانب چیئرمین ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہورا عظم چوہدری نے بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 14.46فیصد اضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اکتوبر کے مقابلہ میں نومبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ کی شرح1.35فیصد رہی انہوںنے کہا کہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں بہتری سے صنعتی ترقی کی شرح میں مثبت اضافہ ہورہا ہے اوربڑی صنعتوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ سے برآمدات میں اضافہ ہوگا جس سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی انہوںنے کہا کہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میاں اضافہ کے نتیجے میں اقتصادی ترقی کی شرح نمو میں بھی اضافہ ہوگا ، لارج سکیل مینوفیکچرنگ سے صنعتی شعبہ ترقی کررہا ہے اور کورونا وباء سے

دبائو کا شکار معیشت استحکام پذیر ہورہی ہے ۔، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وائس چیئرمین وسیم چاولہ، وائس چیئرمین انجینئر خرم کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اعظم چوہدری نے کہا کہ لارج سکیل مینوفیکچرنگ اور برآمدات میں اضافہ سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا

اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی ،پاکستانی تجارت اور معیشت کو درپیش چیلنجز کے باوجود کاروباری ترقی ملک کی مقامی صنعت کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے حکومت صنعتی شعبہ میں اصلاحات لائے اور انہیں مراعات دے تو ملکی برآمدات میں اضافہ کرکے ملکی معیشت کو استحکام پذیر کرکے حکومت کو قرضوں سے نجات دلوادے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…