سال کے پہلے دن غریب کی سستی سواری بھی مہنگی، موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ

1  جنوری‬‮  2021

لاہور(این این آئی) ہنڈ ا کمپنی نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 1600سے 2ہزار روپے تک اضافہ کر دیا۔ہنڈ اکمپنی کی 70سی سی موٹر سائیکل کی قیمت میں 1600روپے جبکہ ہنڈا 125کی قیمت میں 2ہزار روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔ دوسری جانب آل پاکستان انجمن تاجران

نے پیٹرولیم،ایل پی جی اور فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک میں مہنگائی کی مزید شدید لہر آئے گی،کیا ریگولیٹری اتھارٹیزصرف قیمتیں بڑھانے کیلئے قائم کی گئی ہیں،حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس کا فی الفور نوٹس لے اور قیمتوں میں کمی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہارمرکزی صدراشرف بھٹی نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ روزگارنہ ہونے اور مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید پہلے ہی ختم ہو چکی ہے لیکن حکومت نے اس پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مدمیں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ معمول بن گیا ہے اسی طرح پیٹرولیم کی قیمتوں میں بھی ہر پندرہ روزبعد اضافہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم، ایل پی جی اوربجلی کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کی شدید لہر آئے گی اس لئے اسے واپس لیا جائے۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں ٹیکسز کی صورت میں اپنے منافع میں کمی کرے اور ان میں چالیس سے پچاس فیصد کمی کر کے انہیں دو سال کیلئے منجمد کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…