بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

2020  پانی اور پن بجلی شعبوں کیلئے زبردست ثابت  ریکارڈ 38 ارب 30 کروڑیونٹ سستی بجلی پیدا  قومی خزانے کو 53ارب20کروڑروپے کا فائدہ

datetime 30  دسمبر‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)پاکستان میں پانی اور پن بجلی کے شعبوں کیلئے 2020ء زبردست سال ثابت ہوا۔ اس سال ان دونوں شعبوں میں تاریخی پیشرفت ہوئی۔ سال 2020  ء میں ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ پن بجلی پیدا ہوئی، جبکہ طویل عرصہ سے تاخیر کے شکار دیامربھاشا ڈیم جیسے میگا پراجیکٹ پر تعمیر اتی کام کا آغاز کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق  2020ء  میں بھی واپڈا پن بجلی کی پیداوار میں

اضافہ جاری رہا. ملک بھر میں قائم واپڈا کے 22 پن بجلی گھروں نے اس سال 38 ارب 30 کروڑ یونٹ سستی  پن بجلی پیدا کی ،  جو ایک سال کے دوران پن بجلی کی پیداوارکا ریکارڈ ہے۔  2020ء  میں تربیلا سے 12 ارب 8 کروڑیونٹ،  تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے سے4  ارب 98 کروڑیونٹ، غازی بروتھہ سے 6 ارب 48 کروڑ یونٹ،  منگلا سے5   ارب 76 کروڑیونٹ، نیلم جہلم سے 4  ارب 93 کروڑ  یونٹ اور دیگر پن بجلی گھروں سے4  ارب 7 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔اگر 2020ء  میں پیدا ہونے والی پن بجلی کا موازنہ گزشتہ سال یعنی 2019  میں پیدا ہونے والی پن بجلی سے کیا جائے تویہ 3 ارب80 کروڑ یونٹ زیادہ ہے۔ پن بجلی کی اس اضافی پیداوار سے قومی خزانہ کو 53 ارب  20 کروڑ روپے کا فائدہ ہوا۔ اگر 3 ارب 80  کروڑ یونٹ بجلی  تھرمل ذرائع سے پیدا کی جاتی تو قومی خزانہ سے 53  ارب 20  کروڑ روپے مزید خرچ کرنا پڑتے۔ 2020ء  میں نئے منصوبوں کی تعمیر کے حوالے سے بھی  اہم ترین پیش رفت ہوئی اور اس سال جولائی میں دیامربھاشا ڈیم جیسے عظیم منصوبے کا آغاز کیا گیا۔ یہ منصوبہ پاکستاں میں واٹر، فوڈ اور انرجی سیکیورٹی کے لئے نہایت اہم ہے۔ اس منصوبے میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت 8.1  ملین ایکڑ فٹ  جبکہ قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 6.4 ملین ایکڑ فٹ ہے۔  منصوبے سے ساڑھے 4 ہزار میگاواٹ سستی پن بجلی پیدا ہوگی۔

مئی 2019  میں شروع کئے گئے مہمند ڈیم پر تعمیراتی کام پر کرونا کی وبا کے باوجودبھی تسلی بخش پیش رفت جاری رہی۔ دیامربھاشا ڈیم، مہمندڈیم، داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ سمیت واپڈا کے دیگر زیرتعمیر منصوبوںکی2024 ء سے 2029ء کے دوران مرحلہ وار تکمیل سے پن بجلی کی پیداوار میں دوگناسے بھی زیادہ  اضافہ ہوگا اور یہ11 ہزار 122 میگا واٹ کے اضافہ سے تقریبا 20 ہزار 500 میگا واٹ ہوجائے گی۔ اسی طرح  ان منصوبوں کی تکمیل سے واپڈا کی قابل استعمال پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت  8.3 ملین ایکڑ فٹ کے اضافہ سے 23.4 ملین ایکڑ فٹ ہوجائے گی۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…