اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر11پیسے سستا ہوگیا۔ جمعرات کو کاروبار شروع ہوتے ہی انٹربینک میں ڈالر160 روپے 46 پیسے سے کم ہو کر160 روپے 35 پیسے کاہو گیا۔دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1600روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 10ہزار800روپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا30ڈالرکے نمایاں اضافے سے بڑھ کر1831ڈالر ہو گیا جس کے زیر اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہااور ایک تولہ سونے کی قیمت 1600روپے کے اضافے سے 1لاکھ 10ہزار800روپے ہو گئی اسی طرح1372روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 94ہزار 993روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔