اسلام آباد (نیوز ڈیسک+ آن لائن) رواں سال نومبر میں پاکستان کی برآمدات دو ارب 15 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہیں۔اس طرح برآمدات کا دس سالہ ریکارڈ اس حکومت نے توڑ دیا، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ رواں سال نومبر میں برآمدات دس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ
گئی ہیں اور دو ارب 15 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں اسی عرصے کے دوران برآمدات ایک ارب 83 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز، نومبر2017 میں برآمدات کا حجم ایک ارب 96 کروڑ 70 لاکھ ڈالرزرہا، اسی طرح نومبر 2016 میں برآمدات کا حجم ایک ارب 75 کروڑ 70 لاکھ ڈالرزرہا، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ برآمدات 2015ء میں ایک ارب 66 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھیں جبکہ 2014 میں برآمدات کا حجم ایک ارب 95 کروڑ 80 لاکھ ڈالرزرہا، 2013 میں برآمدات کا حجم ایک ارب 79 کروڑ 60 لاکھ ڈالرزرہا، 2012 میں ایک ارب 89 کروڑ 60 لاکھ ڈالرزحجم رہا،انہوں نے کہا کہ برآمدات کا 2011 میں حجم ایک ارب 55 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھا۔دوسری جانب مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ ای سی سی نے کپاس پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دے دی۔بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ریگولیٹری ڈیوٹی ختم ہونے سے ملبوسات کے شعبے کی برآمدات میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ویلیو ایڈڈ ایکسپورٹ حاصل کرنے کی ہماری پالیسی کے مطابق ہے۔ ای سی سی کا فیصلہ اب توثیق کے لئے کابینہ میں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کابینہ سے ہو گی۔