پاکستان میں نئی نجی ائیر لائن کے لائسنس کی منظوری وزیراعظم عمران خان افتتاح کب کریں گے ؟جانئے

1  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی کابینہ نجی ایئرلائن ایئر سیال کے لائسنس کی منظوری دے دی،وزیر اعظم عمران خان نو دسمبر کو سیالکوٹ کا دورہ کرینگے ،ائیر لائین کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ منگل کو وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی،

معاشی اور مجموعی صورت حال پر غور کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے 14 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا، متعدد نکات کی منظوری دی ،وفاقی کابینہ نجی ایئرلائن ایئر سیال کے لائسنس کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 9 دسمبر کو سیالکوٹ کا دورہ کریں گے،وزیراعظم خود ائیر لائین کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔کابینہ کو ملک میں کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم اور کابینہ ارکان نے ملک میں کوویڈ کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا ،کورونا ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ایس او پیز کے معاملے میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں، ماسک کی پابندی ہر صورت کروائی جائے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…