شیخوپورہ( آن لائن )غیر ملکی چینی لے کر دوسرا شپ منٹ جلد لاہور پہنچ رہا ہے جس میں 7669.39 میٹرک ٹن چینی ہوگی یہ لاہور ڈویژن کے اضلاع میں فروخت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اس چینی کی سٹوریج اور ترسیل کے بارے میں شیخوپورہ قصور ننکانہ صاحب اور لاہور کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے اور ان اضلاع میں چینی کی فروخت کی نگرانی کے لیے ڈپٹی کمشنروں کی
سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جس کے ممبران میں ڈی ایف سی او ڈی او انٹرپرائیز شامل ہیں حکومت نے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ اس چینی کی فروخت کے لیے فوری طور پر میکانیزم مرتب کیا جائے ادھر ضلعی حکام نے بتایا ہے کہ ضلع شیخوپورہ میں امپورٹ شدہ چینی 123 شوگر سب ڈیلروں کے ذریعے فروخت کی جائے گی۔