جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

کورونا کی دوسری لہر سے بچا ئو  سول ایوی ایشن نے ایس او پیز جاری کردیئے

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) کوروناوبا کی دوسری لہر سے بچائوکیلئے سول ایوی ایشن نے نئے ایس او پیز جاری کردی ہیں،ملازمین کے دفاترمیں داخلے سے پہلے ماسک کااستعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ بیماری کی علامت کی صورت میں فوری متعلقہ ہیڈ کو اطلاع کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بیماری رخصت کی منظوری کے بعدملازم گھرمیں ہی قرنطینہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے موجودہ وبا کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بھر کے ملازمین کے لئے نئے ایس او پیز کی ہدایت نامہ جاری کردیا ہے جس پر افسران و ملازمین کو عمل کرنا ہوگا۔ہیومن ریسورس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کے زیرِدستخط جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی آفیسر یا ملازم بیماری کی صورت میں گھر میں قرنطینہ ہو جائیں دفاتر میں ملازمین کو سماجی فاصلہ لازمی اور مصافحہ کرنے پر پابندی ہوگی۔سول ایوی ایشن کے تمام دفاتر کو دن میں دو مرتبہ ڈس انفیکٹ کیا جائے اور دفاتر میں میٹنگ کی بجائے ویڈیو کانفرنس کی جائے اور تمام آفیسروملازمین دفاتر میں داخل ہونے سے قبل ماسک کا استعمال لازمی کریں کیونکہ ان تمام احتیاطی تدابیر کرنے سے سب لوگ محفوظ رہ سکتے ہیں جبکہ سول ایوی ایشن کے تمام آفیسر و ملازمین احتیاطی تدابیرپرعملدرآمد لازمی کریں اور تمام شعبے نئے ایس اوپیزپرسختی سے عملدرآمد کرائیں گے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…