اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک بار پھر تیزی سے گرنے لگی، سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی ہوئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں پچیس سو روپے کی کمی ہوئی ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی تولہ اونس سونے کی قیمت میں 80 امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور نئی قیمت 1 ہزار 877 امریکی ڈالر ہو گئی
ہے۔عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گرنے کے بعد پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں اسلام آباد،راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر اور گوجرانوالہ سمیت دیگر علاقوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 12 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔سونے کی دس گرام قیمت میں بھی 2143 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 96 ہزار 108 روپے ہو گئی ہے۔