ہفتہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2026 

جہاز چینی لے کر پہنچ گئے درآمد شدہ چینی مارکیٹ میں کتنے روپے کلو فروخت کی جائےگی؟ نوٹیفکیشن جاری‎

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

لاہور (آن لائن)درآمد شدہ چینی 83.5 روپے فی کلو میں فروخت ہو گی جس کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق درآمد شدہ چینی کمرشل بنیادوں پربعض تھوک پر کاروبار کرنے والوں کی بجائے پرچون کا کاروبار کرنے والے دکانداروں کو دی جائے گی۔

فروخت شدہ چینی کاباقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض کے مطابق. 83.5 روپے فی کلو چینی کی ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کروایا جائے گا۔سہولت بازاروں میں درآمد شدہ چینی 81.5 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جائے گی۔تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اس پر عملدرآمد کروانے کی فوری ہدایات کر دی گئی ہے ۔ دوسری جانب چینی اور گھی کی قیمت میں25روپے فی کلو کا اضافہ ہو گیا ہے پشاو ر کی تاریخ میں چینی سب سے بلند درجہ تک پہنچ گئی ہے چینی کی بوری 5100روپے تک پہنچ گئی ہے ہول سیل میں چینی 98روپے سے 105روپے فی کلو جبکہ پرچون مارکیٹ میں چینی 110روپے سے 120روپے جبکہ بعض علاقوں میں 125روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہےگھی تیسرے درجے کے 180روپے سے 20روپے اضافہ کے ساتھ 200روپے ہو گیا ہے لوکل گھی فی کلو کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ پہلے درجے ، دوسرے درجے کی گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا ہے پہلے درجے ، دوسرے درجے کے قیمتوں میں اضافہ کے باعث شہری تیسرے درجے کے گھی اور آئل استعمال کر رہے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…