منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

موٹر سائیکلوں کی قیمتیں پھر بڑھا دی گئیں

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاک سوزوکی نے جی آر 150 سمیت 4 موٹرسائیکلوں کی قیمت میں 3000 روپے تک کا اضافہ کردیاہے۔پاک سوزوکی کی جانب سے جی آر 150 کی قیمت بڑھائے جانے کے بعد 2 لاکھ 87 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ دیگر موٹرسائیکلوں کی قمیتوں کا اطلاق

یکم نومبر سے نافذ العمل ہوچکا ہے۔سب سے کم قیمت والی پاک سوزوکی موٹرسائیکل110 سی سی جی ڈی1110 (ایس)اب 1 ایک لاکھ 81 ہزار میں فروخت ہوگی۔سوزوکی کے سب سے مہنگی موٹر سائیکل گکسسر 150 کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ دو ماہ قبل کمپنی نے گکسسر 150میں 20ہزار روپے کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد اس کی قیمتِ فروخت 5لاکھ 99ہزار روپے ہے۔پاکستان کی آٹو انڈسٹری کو ڈالر کے نرخوں نے نمایاں طور پر متاثر کیا ہے کیونکہ جمع اور مینوفیکچرنگ میں استعمال ہونے والے بہت سارے حصے اور خام مال درآمد کیا جاتا ہے۔لہذا جب ڈالر بڑھ جاتا ہے تو درآمدات مہنگی ہوجاتی ہیں اور جب ڈالر کی قمیت میں کمی واقع ہوتی ہے تو درآمدات سستی ہونے کا امکان ہوتا ہے لیکن ڈالر کی قیمتوں میں کمی کے باوجود گاڑیوں کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔دوسری جانب کمپنی کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکلوں کی قیمیوں میں اضافہ خام مال مہنگا ہونے پر ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر چین، تھائی لینڈ اور کوریا سے آٹو پارٹس منگوانے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…