پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پاک سوزوکی کا اپنی 3گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، گاڑیاں بھی عام عوام کی قوت خرید سے باہر ہونے لگیں

datetime 15  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاک سوزوکی نے اپنی 3 گاڑیوں کے الٹو، ویگن آر اور سوئفٹ کی قیمت میں 42ہزارروپے تک کا اضافہ کر دیا۔ پاکستان کے مشہور برانڈ کی جانب سے ایئرکنڈیشنر اور ائیربیگ والی پیش کردہ سب سے سستی کار آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 35 ہزار روپے اضافے کے بعد اب 1.433 ملین روپے ہوگی جبکہ سوزوکی کی جانب سب سے سستی گاڑی آلٹو کا وی ایکس میں

ایئرکنڈیشنر اور ائیربیگ کی سہولت نہیں اس کے قیمت 1.2 ملین روپے ہے۔آلٹو کے ٹاپ ویرینٹ اے جی ایس کی قیمت 35ہزار روپے اضافے کے بعد اب 16لاکھ 33 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت 42 ہزار روپے اضافے کے بعد گاڑی کی قیمت 16 لاکھ 40ہزار ہوگئی ہے اسی طرح آلٹو کا وی ایکس ایل ورژن کی قیمت میں 35ہزار روپے اضافے کے بعد 17 لاکھ 30ہزار روپے میں فروخت ہوگی جبکہ سوئفٹ ایم ٹی اور ایم ٹی کی قیمت میں 35ہزار روپے اضافے کے بعد 20لاکھ 30ہزار اور 21لاکھ 75ہزار ہوگئی ہے۔بی ایم اے کیپیٹل کے ریسرچ تجزیہ کار طحہ مدنی نے کہا ہے کہ جب کسی بینکر کو پہلی مرتبہ ترقی کے بعد کار کا حق ملتا ہے، تو بینک اسے الٹو دیتا ہے کیونکہ یہ ملک میں تکنیکی طور پر سب سے سستی کار ہے۔انہوں نے کہا کہ سوزوکی کی فروخت شدہ کاروں کی تعداد میں کوئی بہتری نہیں آرہی ہے لہذا وہ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کرکے اپنے محصول اور منافع میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ سوزوکی کمپنی جانتی ہے کہ ان کے خریدار ہمیشہ موجود رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہاں پرنس پرل یا یونائیٹڈ براوو جیسی کم قیمت والی گاڑیاں فروخت ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنا ڈیٹا بانٹ نہیں سکتے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہ 5 فیصد آلٹو تک فروخت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا لوگ سوزوکی گاڑیاں خریدتے ہیں کیونکہ اس کی بازار میں فروخت قیمت ہوتی ہے

اور اس کے کچھ حصے آسانی سے اور سستی قیمت پر بھی دستیاب ہوتے ہیں۔طحہ مدنی نے مزید بتایا کہ چونکہ گاڑیاں زیادہ مہنگی ہورہی ہیں، اس لیے اب لوگ موٹرسائیکل خریدنے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔پاک سوزوکی پاکستان میں مشہور برانڈز کے مابین سب سے کم قیمت والی گاڑیاں پیش کی ہیں۔ پاک سوزوکی نے 30 سالوں کے بعد 2019 میں مہران کے لئے پاکستان کا سب سے

اوپر فروخت ہونے والا برانڈ بند کردیا اور اس کی جگہ الٹو کو دوبارہ 660 سی سی انجن کے ساتھ دوبارہ متعارف کرایا تھا۔گاڑیوں کی موڈیفیشن کرنے والے شکیب خان کا کہنا ہے کہ حقیقت میں مہران دراصل دوسری نسل میں آلٹو تھی جو 1989 میں پاکستان میں متعارف ہوئی۔ پاکستان

واحد ملک ہوسکتا ہے جہاں ایک ہی وقت میں مختلف نسلوں کا ایک ہی ماڈل فروخت ہوئی۔پاک سوزوکی نے سال 2000 میں پانچویں جنریشن آلٹو 1000 سی سی کی شروعات کی تھی جبکہ اس سے قبل اس کی 2012 میں بندش سے قبل 800 سی سی مہران فروخت ہورہی تھی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…