اسلام آباد (این این آئی) ایک ہفتے میں مہنگائی 1.24 فیصد بڑھ گئی ۔ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں 24 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں ،آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسط 28 روپے مہنگا ہوا ۔ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت میں اوسط 1 روپے اضافہ ہوا ،ٹماٹر18 اور پیاز 8 روپے فی کلو مہنگے ہوئے ،انڈے فی
درجن 16روپے مہنگے ہوئے ،مرغی برائلر 9 روپے فی کلو مہنگی ہوئی ۔ادارہ شماریات کے مطابق آلو1روپے 80 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے ۔ادارہ شماریات کے مطابق دال چنا،چاول،دہی اور لہسن مہنگا ہوا ،کیلے دال مونگ دال ماش اور گڑ کی قیمت میں کمی ،ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔