اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سونے کی قیمت میں ملک بھر میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ہونے لگا، فی تولہ سونے کی قیمت میں 14 سو روپے اضافہ ہو گیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابقعالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 31 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی نئی قیمت 1915 ڈالرتک پہنچ گئی ہے۔ عالمی
مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد ملک بھر میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 1400 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد اب سونے کی قیمت ایک لاکھ چودہ ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔ سونے کی دس گرام قیمت میں بھی بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، دس گرام سونے کی قیمت میں بارہ سو روپے کا اضافہ ہونے کے بعددس گرام سونے کی قیمت 98080 روپے تک پہنچ گئی ہے۔