لاہور( این این آئی )کاٹن جنرز فورم کے مطابق پاکستان میں روئی کی قیمت 10 سال کی بلند ترین سطح 9 ہزار 700 روپے فی من تک پہنچ گئی ۔کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں معیاری روئی کی محدود دستیابی اور کاٹن مصنوعات کے بڑے
برآمدی آرڈرز کے باعث روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔احسان الحق کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک سے روئی درآمدی معاہدے بھی شروع ہیں، جبکہ ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے اب تک روئی کی 15 لاکھ بیلز کے درآمدی معاہدے مکمل کرلئے گئے ہیں۔