اسلام آباد(آن لائن):سپلائی بڑھانے کے لی تحت پاکستان ، روس سے 0.180 ایم ایم ٹی گندم درآمد کرے گا۔حکومتی سطح پر گندم کی درآمد میں یہ اہم پیشرفت ہے پاکستان نے روس سے حکومتی سطح پر گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا، کابینہ نے گندم درآمد کیلئے روس کے ساتھ ایم او یو کی
منظوری دے دی ہے۔روس کے ساتھ شرائط و ضوابط پر بات چیت کے لئے حکومت پاکستان کی جانب سے پاسکو کو خریداری کی ایجنسی کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔گندم کی پری چیکنگ روس میں مکمل ہوگی اور بعدازاں کراچی پورٹ پر ڈی پی پی کی جانب سے ایس او پیز کے تحت کوالٹی انسپکشن کی جائے گی۔وزارت قومی تحفظ خوراک و تحقیق نے سرکاری ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعہ 15 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی حکمت عملی بھی بنائی ہے ، جبکہ نجی شعبے کے ذریعہ 10 لاکھ ٹن سے زیادہ گندم درآمد کی جائے گی۔وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق، سید فخر امام نے کہا ہے کہ نجی شعبے کے ذریعہ جنوری تک 1.092 ایم ایم ٹی درآمدی گندم کے 18 جہاز بک کیے گئے ہیں۔ جن میں سے 0.432 ایم ایم ٹی گندم، 7 جہازوں کے ذریعے پہنچ بھی چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹی سی پی نے 0.330 ایم ایم ٹی گندم درآمد کرنے پر اتفاق کیا ہے جو اکتوبر 2020 سے جنوری 2021 کے دوران پہنچے گی۔ اور ٹی سی پی کا اگلا ٹینڈر 0.30 ایم ایم ٹی کے لئے پیر کو کھول دیا جائے گا۔گندم کے اسٹاک کی موجودہ پوزیشن میں پنجاب 3،059،219 ٹن کے ساتھ ، سندھ 1،259،395 ٹن کے ساتھ، کے پی کے 90،109 ٹن کے ساتھ، بلوچستان 65،082 ٹن کے ساتھ اور پاسکو 701،259 ٹن کے ساتھ شامل ہے۔