کراچی(این این آئی) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت فی تولہ قیمت مزید 100روپے کی کمی سے ایک لاکھ11ہزار700روپے ہوگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 14ڈالرکے اضافے سے1900
ڈالر ہوگئی تاہم اومریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آنے کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا100روپے کی کمی سے 1لاکھ 11ہزار700روپے کا ہو گیاجب کہ دس گرام سونے کی قیمت85روپے کی کمی سے 95ہزار765روپے پر آ گئی۔