اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمت بڑھنے کے باوجود پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کمی دیکھی گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں چودہ امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت
1 ہزار 900 امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں سو روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ گیارہ ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔